کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے اسپتالوں کو ویران اور عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی کے لئے بلدیاتی ادارے فیملی پارکوں ،گین بیلٹو اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور شاہ فیصل زون محکمہ باغات کے تحت قائم نرسریوں کا تفصیلی دوے کے موقع پر کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر ڈی ایم سی کورنگی اقتدار احمد ،ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات عبدالکریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر باغات عبدالصمد ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔
شاہ فیصل زون کے مختلف پارکوں کے دورے پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے پارکوں میں عوامی تفریحی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کو محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہاکہ سرسبز ماحول کی افادیت کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اور ماحولیات آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے درختوں اور پودوں کی حفاظت کے ساتھ کچرے کو آگا لگانے اور درختوں اور پودوں کو کاٹ کر قدرتی ماحول کو آلودہ بنا نے کے اقدام کی روک تھام کی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں کو سہولیات سے آراستہ اور سرسبز بنا یا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ توانائی بچت کے حوالے سے ضلع کورنگی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں انشا اللہ بہت جلد توانائی بچت کے پہلے فیز میں ضلع کورنگی میں قائم تمام فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو سولر انرجی سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا انہوں نے محکمہ باغات ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے شجر کاری مہم چلا ئی جائے اور ہر علاقے کو سرسبز بنا یا جائے شاہ فیصل زون میں قائم پارکوں میں صفائی وستھرائی اور سہولیات کے فقدان کو نوٹس لیتے ہوئے محکمہ باغات شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر شاہ فیصل کالونی کے تمام فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس پر صفائی وستھرائی ،سہولیات کی فراہمی اور روشنی کے انتظا مات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے ۔