ضمنی الیکشن: پی ایس 57 میں روایتی حریفوں کا مقابلہ

Election Commission

Election Commission

وزیراعظم کیشہر اور ذوالفقار مرزا کے حلقے میں ضمنی انتخابات کا میدان سج گیا۔ قومی کی چھ اورصوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پوپولنگ آج ہوگی ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ ستاون ٹنڈو باگو بدین میں ایک بار پھر روایتی حریف آمنے سامنے ہیں۔

ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو سندھ اسمبلی کے حلقہ 53 پر مشتمل ہے ۔ ٹنڈو باگو کی دس یونین کونسل اور تین لاکھ ساٹھ ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ اس حلقہ میں تحصیل بدین کی تین اور تحصیل تلہار کی ایک یونین کونسل بھی شامل ہے حلقہ میں رجسٹرووٹرستانوے ھزار،چارسو،اونااسی۔ 97479 خواتین ووٹربیئالیس ھزار، پچیاسی 42085 مرد ووٹر پچپن ھزار، تین سو، چورانوے 55394 ہیں پولنگ اسٹیشن ایک سو پندرہ115 ہیں پولنگ بوتھ دو سوباھتر۔272 عوام کا کہنا ہے ووٹ تو دیتے رہتے ہیں لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔

یہ حلقہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان انتخابی معرکہ بنا رہا ہے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حسنین مرزا ہیں جواسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فھمیدہ مرزااورسابق صوبائی وزیر داخلہ سندہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے صاحب زادے ہیں انھیں مسلم لیگ فنکشنل کی حمایت حاصل ہے ۔

ان کے مدمقابل سابق صوبائی وزیر سید علی بخش عرف پپو شاھ مسلم لیگ ھم خیال کے حمایت یافتہ ہیں مسلم لیگ ن کے میر منظوراحمد ٹالپور ہیں جو کہ چند ماہ قبل تک ڈاکٹر ذولاالفقار مرزا کے قریبی ساتھی تھے ان سے اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے، مذھبی جماعتوں کی حمایت یافتہ امیدوار مولانہ عبیداللہ سندھی سمیت انیس امیدوار میدان میں ھیں۔