ضمنی انتخابات ، پیپلز پارٹی 4، ن لیگ 3 نشستوں پر کامیاب

election

election

ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج آ گئے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور بدین سے ذوالفقار مرزا کے بیٹے حسنین مرزا بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹی کے چار ، ن لیگ کے تین امیدوار کامیاب ہوئے۔ اے این پی، فنکشنل لیگ کے ایک ایک امیدوار فاتح رہے۔

ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 148 ملتان ایک میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کامیاب ہوئے جنھوں نے 94566 ووٹ لیے جبکہ دوسرے نمبر پر ملک عبد الغفار ڈوگر رہے ۔ دوسری اہم نشست پر پی ایس 57 ٹنڈو باگو بدین سے ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حسنین مرزا 40901 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ علی بخش عرف پپو شاہ 7866 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 ٹندو محمد خان میں پیپلز پارٹی کی محترمہ وحیدہ شاہ انتخابی عملے کی پٹائی کرنے پر نمایاں رہیں۔ وہ انتخاب میں بھی فاتح رہیں وحیدہ شاہ انتیس ہزار نو سو اٹھتر ووٹ لے کر جیتیں جبکہ مخالف امیدوار مشتاق تالپور نے تیرہ ہزار تین سو ووٹ حاصل کیئے۔

مردان میں ہونے والی ووٹنگ بھی فائرنگ اور خواتین کو ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہی۔ مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 9سے اے این پی کے امیدوارحمایت اللہ معیار تیس ہزار چھ سو پانچ ووٹ لے کر کامیاب رہے دوسرے نمبر پر جے یوآئی کے مولانا شجاع املک نے چوبیس ہزار سات سو سولہ ووٹ حاصل کیے ۔ این اے 149 ملتان دو سے مسلم لیگ کے امیدوار شیخ طارق رشید چالیس ہزار ایک سو چھہتر ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔

این اے 168 وہاڑی سے پیپلز پارٹی کی محترمہ نتاشہ 70551 ستر ہزار پانچ سو اکیاون ووٹ لے کر کامیاب رہیں این اے 195 رحیم یار خان سے مسلم لیگ فنکشنل کے مصطفے محمود اکسٹھ ہزار پانچ سو نوے ووٹ لے کرفاتح رہے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 44 مسلم لیگ ن کے عادل عبداللہ روکڑی پینتالیس ہزار چھ سو ستر ووٹ لے کر جیت گئے ان کے حریف ملک طارق مسعود نے 36066 ووٹ لیے پی پی اٹھارہ اٹک سے مسلم لیگ ن کے میجر ریٹائرڈ محمد اعظم خان سینتالیس ہزار سات سو اننچاس ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر امانت خان نے انتالیس ہزار بہتر ووٹ حاصل کیئے۔