طاقت ورسیاسی قوتوں کی مخالفت کا سامنا ہے جن کی سیاست مفادات کیلئے ہے۔ چوہدری عابد رضا
Posted on November 17, 2012 By Geo Urdu گجرات
کوٹلہ (ارب علی خان)رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان طاقت ورسیاسی قوتوں کی مخالفت کا سامنا ہے جن کی سیاست مفادات کیلئے ہے جب کہ ہم ملک کی سلامتی و قوم کی بھلائی کیلئے ان کے سامنے کھڑے ہیں ہمارے لئے یہ بڑا چیلنج ہے چونکہ پہلے انہوں نے محض اقتدار کی خاطرمشرف سے دس سال وفاداری نبھائی اب یہ زرداری سے محبت کر رہے ہیں لوگ جانتے ہیں یہ سچی محبت نہیں ہے بلکہ دونوں کا مفاد اس میں ہے ۔ کون نہیں جانتا کہ زرداری کواقتدار مشروط طور پر ملاتھا اس نے قومی سلامتی کا سودا کیا تھاوہ دولت بچانے اور مقدمات سے جان چھڑانے کیلئے اقتدار میں آئے تھے۔
اخلاقیات اور قومی مفاد اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ زرداری کا ساتھ نہ دیا جائے سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے چوہدری آخر زرداری سے پیار اور ہمدردی کیوں کر رہے ہیں ان کو تو مشرف کی پارٹی میں شامل ہونا چاہیے تھا۔ دراصل ان کی یہ مجرمانہ سوچ بے مقصد نہیں ہے یہ لوگ اقتدار اپنے ہاتھوں سے سرکتا محسوس کر رہے ہیں ۔ یہ میاں نواز شریف سے خائف ہیں چونکہ وہ قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرنے والے۔ پاکستان کے عوام اتنے بھولے نہیں ہیں انہوں نے بہت فریب کھالئے اب وہ ان کے چکروں میں نہیں آئیں گے۔ ہم اپنے جلسوں میں بھی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ لوگ سیاسی شعور کا مظاہرہ کریں اور ووٹ کے ذریعے ملک سے مفاد پرستی کی سیاست کا خاتمہ کریں۔ہم نے اسی کروڑ روپے کے فنڈز اپنے حلقہ میں خرچ کئے ہیں مگرہماری حالت پہلے والی ہے مگر ہمارے حریفوں کے پاس اتنی دولت ہے کہ انہیں اسے چھپانے اوربچانے کیلئے اقتدار کی ضرورت ہے۔