– سینئر صوبائی وزیربشیر احمد بلور کہتے ہیں کہ طالبان بچیوں کی تعلیم کیخلاف ہیں ملالہ کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے بچیوں کی تعلیم کے حق میں طالبان کیخلاف آواز اٹھائی۔دہشتگردوں سے سو سال بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے ۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیربشیر احمد بلور نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا قصوریہ تھا کہ اس نے سوات میں بچیوں کی تعلیم کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بچیوں کو قتل اور اسکولوں کو تباہ کر رہے ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی سو سال تک بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے ،بشیر بلور نے ڈرون حملوں کو بھی ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف قرار دیا۔