افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان سے امریکی حکومت اور ہمارے سہ رخی مگر خفیہ مذاکرات ہورہے ہیں، ان مذاکرات کا مقام بتانے سے انہیں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔طالبان کمانڈر نے مذاکرات کو اپنی کامیابی قراردیا ہے۔
امریکی اخبار سے انٹرویو میں افغان صدر کا کہناتھاکہ امریکی اورافغان حکومت کے علیحدہ علیحدہ طالبان سے رابطے رہے ہیں جبکہ کچھ رابطے ایسے بھی رہے تینوں فریقوں نے ملکر قائم کیے ۔ حامدکرزئی حکومت واشنگٹن کے طالبان سے رابطوں کی ناقد رہی ہے مگر اب ان کا کہناہے کہ طالبان میں سے اکثر امن کے خواہاں ہیں۔
حامدکرزئی کاکہناہے کہ افغان عوام بشمول طالبان امن چاہتے ہیں طالبان بھی ہماری طرح کے انسان، ان کے بھی بچے، خاندان اور رشتے دار ہیں جوایک مشکل وقت گذاررہے ہیں ۔ادھرکنڑ کے طالبان کمانڈر نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی فوجیوں کے بھاری جانی نقصان نے امریکا کو بات کرنے پر مجبور کیاہے۔