طالبان نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ طالبان کہتے ہیں اگر امریکا دس سال پہلے یہ بیان جاری کردیتا تو افغانستان میں حالات مختلف ہوتے۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان امریکا کے دشمن نہیں اور کبھی بھی امریکی صدر نے نہیں کہا وہ امریکی مفادات کیلیے خطرہ ہیں۔ اس پر طالبان رہنماں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان اورامریکہ مستقبل میں ایک دوسرے کے اتحادی بن سکتے ہیں۔ طالبان کے ایک رہنما نے کہا کہ اگر امریکا ایسا بیان دس سال پہلے دیتا تو طالبان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نہ ہوتی۔ طالبان رہنما نے کہا کہ القاعدہ کا افغانستان میں اب کوئی وجود نہیں ہے۔