طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی پر امریکہ کا اظہار مذمت

leon panetta

leon panetta

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کی سخت مذمت کی ہے جبکہ امریکی فوجی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایک تازہ وڈیو میں امریکی فوجیوں کے ایک گروپ کو طالبان کی لاشوں کی بحرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔