لاہور(جیوڈیسک) منہاج القران نے عوامی تحریک کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی سر براہی میں اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں جاری اجلاس میں منہاج القران کے مرکزی قائدین نے عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں حصہ لینے کی رائے دی ہے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے نتیجے میں ملنے والی پذیرائی کو انتخابی قوت میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے جس کے لیے عوامی تحریک کو فعال کرنا ازحد ضروری ہے۔