فیلپائن (جیوڈیسک) فیلپائن کے صدر بی نیگنو اکینو نے طوفان سے آنے والی تباہی کے بعد اپنے ملک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ پیبلو نامی اس طوفان سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد پانچ سو چالیس تک جا پہنچی ہے، جبکہ آٹھ سو ستائیس افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔
فلپائن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیلپائن کے صدر کے اس اعلان کے بعد مقامی حکومتوں کے اداروں کو امدادی کاموں کے لئے فنڈز ترجیح بنیادوں پر جاری کیے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیمیں کو بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچنے میں حکومتی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ بنیادی اشیا ضرورت کی قیمتوں کو بھی مستحکم رکھا جائے گا۔ اس طوفان سے جنوبی فیلپائن کے جزیرے مینڈانو کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ہزاروں کچے گھر تباہ ہوگئے۔