لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فلپائنی ملازم کے مبینہ اغوا کے کیس میں عائشہ احد کی بیٹی ماہ نور احد کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اعظم نے تین اکتوبر کو ماہ نور احد کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد دو نومبر کو دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔ ماہ نور احد کے خلاف مقدمہ درج تھا کہ وہ فلپائنی ملازم کو اغوا کرانے میں شریک ملزمہ ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت کیلئے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ہی سنائے جانیکا امکان ہے۔