پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عاقب جاوید نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید انگلینڈ کیخلاف یو اے ای سیریز میں آخری اسائنمنٹ کے طور پر قومی ٹیم کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق انھیں یو اے ای کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی گئی ہے جو انھوں نے قبول کرلی ہے۔ عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ انتخاب عالم کیساتھ بھی معاون کوچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔