کراچی (جیوڈیسک) عالمی بینک پاکستانی حکومت کی جانب سے بانڈز کے اجرا میں مدد کے لیے تیار ہے۔ بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک بانڈز کے اجرا میں معاونت فراہم کرنے لیے رضامند ہے۔ بانڈز سے حاصل ہونے والی رقم سے ڈیموں کی تعمیر، توانائی کے منصوبے اور عوام کے لیے سستے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھاشا اور داسو ڈیم کی جلد تعمیر شروع کی جائے۔ عالمی بنک نے منصوبوں کے لیے رقم کا بندوبست کرنے میں حکومت پاکستان کو بین الاقوامی بانڈز کے اجرا کیلئے بھی مدد کی یقین دہانی کر وائی ہے ۔