عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان کو ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی امداد تین برس میں ادا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے امداد جاری رکھیں گے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ امدادی رقم سے چار ارب ڈالر پاکستان میں ترقیاتی مد میں خرچ کیے جائیں گے، ڈیڑھ ارب ڈالر پرائیویٹ سیکٹر کیلئے جاری کیے جائیں گے۔