اسلام آباد (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ورثے میں ملی ہے، عالمی طاقتیں افغانستان میں اصل مسئلے منشیات کے خاتمے پر توجہ دیں۔
ایوان صدر میں علاقائی ملکوں کی منشیات کے خاتمے کے لیے وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ افغانستان میں اتحادی فوج کے انخلا کے بعد منشیات کا مسئلہ سنگین ہو سکتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ خطے کے مسائل کو علاقائی سطح پر نمٹنا ہوگا مسائل کا ادارک کیے بغیر انھیں حل نہیں کیا سکتا۔