عالمی مارکیٹ(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا، ایک روز میں ہی قیمت میں چار فیصد سے زیادہ کی کمی ہو گئی۔
نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران فی بیرل قیمت نواسی ڈالر اور یورپ میں ایک سو نو ڈالر سے بھی نیچے آ گئی۔ ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق سپلائی میں اضافے اور ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تیل سستا ہو رہا ہے۔
امریکہ میں تیل کی پیداوار گزشتہ ہفتے سولہ سال کے بعد پینسٹھ لاکھ بیرل روزانہ سے بھی تجاوز کر گئی۔ دوسری طرف تیل کی ڈیمانڈ میں اعشاریہ تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔