عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 123.62ڈالر ہو گئی

oil

oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔ 72سینٹ اضافے کے بعد فی بیرل قیمت ایک سو چوبیس ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں برینٹ خام تیل کے فی بیرل سودے باسٹھ سینٹ اضافے کے ساتھ ایک سو تئیس ڈالر باسٹھ سینٹ میں ہوئے۔

ادھر امریکی صدر براک اوباما نے مایامی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہاکہ تیل کی قیمت میں اضافہ کی بڑی وجہ مشرق وسطی کی صورتحال ہے۔ خصوصی طور پر ایران کا تنازع۔