عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے آٹھ ڈالر نوے سینٹس فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو سینتالیس ڈالر بیس سینٹس سے بڑھ کر سترہ سو چھپن سینٹس دس سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی۔پانچ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں ایک سو تینتیس ڈالر اسسی سینٹس فی اونس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ یورپ کے قرضوں کے بحران اور امریکی معیشت کی سست روی کے حوالے خدشات کے باعث سرمایہ کارسونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔