عالمی منڈی(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں چھ ماہ کی بلند ترین پر دیکھی گئیں۔ سنگاپور کی کموڈیٹی مارکیٹس میں سو نے کے دسمبر کے سودے پانچ ڈالر ساٹھ سینٹس اضافے کے ساتھ سترہ سو ستتر ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی مرکزی بینک کی جانب سے معاشی امدادی پیکیج کی توقع سے نہ صرف افراط زر کی شرح میں کمی ہوگی بلکہ سونے میں سرمایہ کاری میں بھی اضافے کا باعث ہے۔ گزشتہ دو ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمت میں دو فی صد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔