بالی ووڈ (جیوڈیسک) بھارتی میگا اسٹار عامر خان اب جگمگائیں کے مشہور امریکی میگزین ٹائم کے سرورق پر۔ بالی وڈ بیوٹیزپروین بابی اور ایشوریہ کے بعد عامر خان تیسری فلمی شخصیت ہیں جنہیں ٹائم میگزین کے سرورق پرآنے کا اعزاز حاصل ہو رہاہے۔
عامرخان کا انتخاب کیا گیاان کے رئیلیٹی شو ستیہ میو جائتہ میں سماجی مسائل اجاگرکرنے اوران کا حل ڈھونڈنے کی کوششوں کے اعتراف میں۔ اس سے پہلے سچن ٹنڈولکر، ثانیہ مرزا، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی بھی ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن چکے ہیں۔