عامرخان کی فلم تلاش کا نیا ٹریلر جاری

Amir khan

Amir khan

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم تلاش کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم “تلاش” کی تکمیل میں تاخیر ہونے پر عامر خان کی فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سے جھگڑوں کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔ فلم کو رواں برس جنوری میں نمائش کے لئے پیش کیا جانا تھا لیکن اسکا پہلا ٹریلر ہی جاری کیا جاسکا۔ اب اسے تیس نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں عامر خان ایک پولیس افسر کے روپ میں سامنے آ رہے ہیں جبکہ کرینہ کپور اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔