اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے وفاقی وزرا اورپارٹی رہنماؤں کو ٹاک شوز میں عدالتوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے سپریم کورٹ سے واپسی پر ایوان وزیراعظم میں وفاقی وزرا اور پارٹی قائدین سے غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام پیپلز پارٹی کی پالیسی رہی ہے۔
پیپلزپارٹی اداروں سے تصادم نہیں چاہتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی قائدین اور وفاقی وزرا ٹی وی ٹاک شوزمیں عدالتوں کا احترم ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ بھی موجود تھے۔