عدالتیں، پارلیمنٹ اور حکومت بلیک بیری فوبیا کا شکار ہیں۔ شجاعت

shujaat

shujaat

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے عدالتیں، پارلیمنٹ اور حکومت کو بلیک بیری فوبیا نے گھیر رکھا ہے۔ بلیک چیِری کانام تو سنا تھا معلوم نہیں بلیک بیری کہاں سے آ گئی۔
اسلام آباد مِیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا قوم بجلی، گیس، پانی اور صحت کے مسائل کا حل چاہتی ہے لیکن اسے بلیک بیری کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔ قوم کو بلیک بیری فوبیا سے کوئی دلچسپی نہیں۔