کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ آزاد اور غیر جانبدارانہ فیصلوں سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بڑھا ہے۔
کراچی میں عدالتی افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدمات کو ایک ماہ میں نمٹانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں کے افسر ایمانداری سے کام کر رہے ہیں۔
آزاد اور غیر جانبدارانہ فیصلوں سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو عصر حاضر کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہو گا۔