عراق (جیوڈیسک) عراق میں مسلح افراد نے ایک عراقی وکیل، اس کے عدالتی تفتیش کار بیٹے اور اس کے خاندان کے دیگر 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت کے 200 کلومیٹر شمال میں بیجی کے شہر میں خیراللہ شاطی ایڈووکیٹ کے گھر پر پیش آیا جس میں اس کی اہلیہ، 5 بیٹوں اور ایک دوسرے رشتہ دار کو جو ان کے ہاں مقیم تھا کو ہلاک کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک دہشتگرد حملہ ہے تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ واضع رہے کہ شاطی کا ایک بیٹا عدالتی تحقیق کار تھا۔
صلاح الدین صوبے کے دارالحکومت تکرت کے مرکزی ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہسپتال میں 7 مردوں اور ایک خاتون سمیت 8 لاشیں لائی گئی ہیں۔ القاعدہ کے فرنٹ گروپ اسلامک سٹیٹ آف عراق نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ نئی فوجی مہم کا آغاز کر رہا ہے۔