عراق : بم دھماکے اور فائرنگ واقعات میں 92افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

Iraq

Iraq

بغداد(جیوڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 92 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت بغداد اور قریبی علاقوں میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے سمیت 10 بم دھماکے ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکوں میں41 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوئے۔

بصرہ میں دو کار بم دھماکوں سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ صوبے انبار میں مختلف پرتشدد واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ 700 افراد دہشتگردی کا شکار ہوئے جو پچھلے پانچ سال میں ایک ماہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔