عراق سے امریکی فوج کا آخری دستہ بھی نکل گیا

us troop

us troop

عراق سے امریکی فوج کا آخری دستہ سرحد پار کر کے کویت پہنچ گیا ہے جس کے بعد عراق میں جاری طویل امریکی فوجی مہم کا اختتام ہوگیا ہے۔
اتوار کی صبح ایک سو بکتر بند گاڑیوں میں سوار پانچ سو امریکی فوجیوں کا آخری قافلہ جنوبی عراق سے صحرا کیراستے کویت میں داخل ہوگیا۔ امریکی صدر براک اوباما اس ہفتے کے آغاز پر عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کے دوران عراق میں جنگ کے باضابطہ خاتمہ کا اعلان کرچکے ہیں۔
عراق میں مارچ دو ہزار تین میں امریکی فوج نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس وقت کے عراقی صدر صدام حسین کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے۔ اس جنگ کے دوران کم و بیش ساڑھے چار ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوئے، بتیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے جبکہ دس کھرب امریکی ڈالر کی لاگت آئی۔ اس جنگ کے دوران ایک لاکھ کے قریب عراقی بھی اپنی جان سے گئے۔