عراق (جیوڈٰیسک) عراق میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے علاقے وحدہ میں سڑک کنارے نصب دو دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق شمالی بغداد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملیشیا گروپ کا ایک ممبر ہلاک ہوگیا۔ تازہ ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔