عرب لیگ (جیو ڈیسک)عرب لیگ نے شام میں بدامنی کے خاتمے کے لیے صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ عرب لیگ کے رکن ممالک نے صدر بشار الاسد کے جلد اقتدار چھوڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ عرب لیگ نے موجودہ حکومت اور باغیوں کی مخلوط عبوری حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوحہ میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ حماد بن خلیفہ الطہانی نے کہا ہے کہ شام میں بد امنی کے خاتمے کے لیے صدر بشار الاسد کے استعفے کا معاہدہ موجود ہے۔ انھوں نے کہا ہم نے اپوزیشن اور فری سیرین آرمی سے قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔