عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مستحق اور غریب مریض ذلیل و خوار ہونے لگے
Posted on January 5, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مستحق اور غریب مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ضلعی زکوة کمیٹی کی جانب سے ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی کو ادویات اور علاج معالجہ کیلئے بروقت امداد موصول نہ ہوئی ، گزشتہ ایک ماہ سے امدادی چیک چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی فرخ مجید کا منتظر ہے ، کہ وہ آفس آئیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، مگر ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ضلع بھر سے آنے والے غریب مستحق افراد زکوة کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ ادویات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
ضلع بھر کے سماجی حلقوں نے اس واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی افراد کو ایسی جگوں پر تعینات نہیں کیا جانا چاہیے، جو عوام کی خدمت کو یقینی بنانے سے قاصر ہیں اور عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔