عشرہ محرم کے دوران عوامی شکایات کے بروقت ازالے مرکز شکایات کو فعال رکھا جائے ۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on November 20, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے معائنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کی جانے سے جاری انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے عشرہ محرم الحرام کے دوران بروقت عوامی شکایات کے ازلے کو ممکن بنا نے کے لئے KDA روڈ شاہ فیصل کالونی نمبر 4 پر قائم کئے گئے مرکز شکایت اور شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا اچانک دورہ اس موقع پر TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مرکز شکایات کے دورے پر عوامی شکایات رجسٹر کا معائنہ کیا اور متعلقہ ذمہ دران و عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایا ت موصول ہونے کے فوری بعد شکایات کے ازالے کے لئے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلایا جائے اس موقع پر کیمپ پر آئے عزادار تنظیموں سے ذمہ دراوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ دران و کارکنان اور منتخب عوامی نمائندے ایام اعزاء کے موقع پر سہولیات کی فراہمی اور قیام امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے اعزاداروں کو یقین دلا یاکہ کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر امام بارگاہوں ،مجالس و جلوس کی مکمل سیکورٹی اور قیام امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ دینے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی جانب سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن UC-1اورUC-2کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے امام بارگاہوں کی منتظمین سے ملاقات کی اور جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں اور ایام اعزاء کے موقع پر منعقدی مجالس و جلوس کے روٹس پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین اور عوام کے باہمی مشاورت کے زریعے انتظامات کئے جائیں۔