عشق اِن پیرس کیلئے سلمان خان کے آئٹم سونگ کی وڈیو جاری

Ishq in paris film

Ishq in paris film

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی ڈمپل بیوٹی پریٹی زینٹاکی آنے والی فلم”عشق اِن پیرس”کے لیے سلمان خان کے آئٹم سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کڑیے دی کرتی نامی گانے کی وڈیومیں سلمان خان اسٹیج پر شاندار اینٹری دینے کے بعدمعاون ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جس کی کوریو گرافی مدثر خان نے دی ہے۔ہندی و پنجابی بولوں پر مبنی کڑیے دی کرتی نامی یہ گانا سونو نگم اور شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی موسیقی معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد نے دی ہے ۔دوسری جانب گذشتہ روز ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں عشق اِن پیرس کے میوزک لانچ تقریب میں جہاں فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی وہیں دبنگ ہیرو سلمان خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

پریم سونی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو پریٹی زینٹا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں وہ ریحان مالک نامی نئے ہیرو کے ساتھ ہیروئن کا مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔پریٹی اور ریحان کیساتھ ساتھ اس فلم میں فرانسیسی اداکارہ ازابیل اداجانی،ارجن رامپال بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے جبکہ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم میں اینٹری دینگے۔موسیقار جوڑی ساجد واجد کی موسیقی پر مبنی یہ رومانٹک فلم 2نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔