ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بننے والی کرک کی سترہ سالہ عظمی ایوب نے ایک روز قبل پشاور کمپلیکس اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ عظمی بیہوشی کی حالت خود تو گھر پہنچ گئی لیکن اس کی بچی کو مقامی این جی او کے ارکان اپنے ساتھے لے گئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال سے انکوائری اور بچی کو ماں کے حوالے کرنے کے فوری احکامات جاری کئے۔ چیف جسٹس کے حکم پر عظمی ایوب کے گھر پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔