عقیدۂ توحید مکتبہ تشیعُ کا سرمایۂ ایمان ہے
Posted on November 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
مولانا سید خورشید عابد نجفی نے شہدائے کر بلاانچولی میں محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر ایمان مکتبِ تشیُع کی بنیادی اساس ہے۔ اہلِ تشیُع مسلمان آئمہ اہلبیت کی تعلیمات ِ توحید سے فیض یافتہ ہیں۔
ان کے پاس حضراتِ آلِ محمد صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے خطبات اور دعائوں کی صورت میں الہےٰات کا روحانی و فکر انگیز ذخیرہ ہے جو تشیُع کا اختصاصِ ایمان ہے۔ عقیدہ توحید تمام مسلمانوں کے اتحاد کی علامت اور خدائے واحد پر ایمان رکھنے والے مذاہب کے درمیان ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے سے قریب لانے کا ذریعہ ہے۔