علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کو یقین بنانے کے لئے اداروں اور عوام کا تعاون ضروری ہے ۔عبدالصمد
Posted on November 11, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیمان المنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرکاری اداروں اور عوام کے باہمی روابط کو برقرار رکھ کر علاقائی مسائل کو حل کرنے اور گڈ گورنس کے قیام کے حوالے سے موریہ خان گوٹھ شاہ فیصل ٹاؤن میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے ڈپٹی ٹاؤن آفیسر باغات عبدالصمد ،محکمہ تعلیم کی جانب سے ADOایجوکیشن سید محمد ندیم ،گورنمنٹ ہائی اسکول کی پرنسپل مسز طاہرہ سابق سٹی کونسلر ضلعی حکومت کراچی شہناز اختر ، شاہ فیصل ٹاؤن کے سابق حق پرست کونسلر پریم چند ، موریہ خان گوٹھ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر محبوب الہی اور پیمان المنائی ٹرسٹ کی ڈسٹرکٹ گورنر مس فیروزہ عظمت نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں موریہ خان گوٹھ کے مکین خصوصاً خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی سے روشنی ڈالتے ہوئے متعلقہ اداروں سے اسے حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ۔کھلی کچہری میں عوامی شکایات سننے کے بعد ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی ٹائون آفیسر باغات عبدالصمد نے عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل کو بغور سننے کے بعد علاقہ مکینوں کو اُن کے مسائل ٹائون کی مجاز اتھارٹی تک پہنچا نے اور اس کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوام اور اداروں کے باہمی تعاون کے زریعے علاقائی ترقی اور مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائے گا۔
انہوں نے پیمان المنائی ٹرسٹ کی جانب سے علاقائی مسائل کے حل اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے علاقائی سطح پر کھلی کچہری کے انعقاد اور گڈ گورنس کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے احسن قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر مسائل کو حل کرنے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کرکے ہی عوام کو مسائل سے چھٹکار ہ دلا یا جاسکتا ہے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے پیمان المنائی ٹرسٹ کراچی کی ڈسٹرکٹ گورنر مس فیروزہ عظمت نے کہاکہ پیمان المنائی ٹرسٹ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد عوام کو بااختیار بنا کر علاقائی ترقی او رخوشحال معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نا ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام کا اداروں کے ساتھ باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے اور ہم اس مقصد کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کرکے عوامی شعور کو بیدار اورعوامی کے باہمی تعاون کے ذریعے گڈ گورنس کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ اس موقع پر کھلی کچہری کے شرکاء نے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے پیمان المنائی ٹرسٹ کے منتظمین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔