علاقہ بھر میں تعمیر وترقی کا مشن جاری رہے گا :میاں طارق محمود
Posted on March 31, 2012 By Geo Urdu گجرات
ڈنگہ: سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود ایم پی اے نے 5کروڑ کی کثیر لاگت سے ڈنگہ بائی پاس وسرکلر روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو آئوٹ کر دیں گے وزیر اعظم کا بیٹا ملک کی تقدیر کا سودا کر رہا ہے علاقہ بھر میں تعمیر وترقی کا مشن جاری رہے گا مجھے عوام نے عزت بخشی ہے وہ میرے اوپر قرض ہے اور میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے ایمانداری سے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کسی کے کندھے کی ضرورت نہیں رہی مظلوم کی مدد چھوڑ کر اقتدار کا کبھی سودا نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں بھاری ووٹوں سے تحصیل ناظم منتخب ہونے والے شخص نے عوام کے لیے کیا کیا تیز رفتاری سے مہنگائی اپنے عروج پر ہے عوام لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں ،غریب آدمی فاقوں سے مر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کا 4سالہ دور تاریخ کا سیاہ ترین دور بن گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 113میں تعلیم کے شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ،اب بچیوں کو تعلیم ان کے اپنے گھروں میں ملے گی ،انہوں نے کہا کہ 20کروڑ روپے کی رقم سے آئندہ سال میں ہر گھر میں پینے کا صاف پانی ملے گا15کروڑ روپے کی لاگت سے ڈنگہ کھاریاں روڈ کی تعمیر ہوگی اور شہر کے نزدیک گرین بیلٹ بنے گا ،تقریب سے SDOمحکمہ شاہرات گجرات سید مسعود شاہ،ٹھیکیدار شوکت مغل،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ ،خالد سہیل بلو،چوہدری آفتاب احمد،نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میاں امجد محمود،سی او نوید اشرف،مختار چوہدری،بھی موجود تھے تقریب میں شہریوں کی بھی کثیر تعداد بھی موجود تھی