علی رضا نے دنیا میں پاکستان کا امیج بلند کیا: چوہدری شبیر آف کوٹلہ

گجرات (جی پی آئی) علی رضا نے 100+سرٹیفیکیشنز حاصل کرکے دنیا میں پاکستان کا امیج بلند کیا،علی رضا مشکل اور تاریک دور میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے روشنی اور امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔ پاکستان ٹیلنٹڈ نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے جو علی رضا کی تقلید کرتے ہوئے اپنی محنت سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

اِن خیالات کا اظہار چوہدری شبیر آف کوٹلہ نے علی رضا سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گزشتہ روز چوہدری شبیر کوٹلہ دبئی سے پاکستان آمد کے فوراً بعد علی رضا سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچے اور قابلِ فخر نوجوان علی رضا کی کاوش پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دس ہزار روپے بطور نقد انعام بھی پیش کئے ۔

چوہدری شبیر کوٹلہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو علی رضا جیسے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پر پاکستان کو بام عروج پر پہنچا سکیں۔