گلوکار و اداکار علی ظفر بھی آئٹم سونگ کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ کہتے ہیں آئٹم سونگ کی پریکٹس کرنیکے بعد رات میں برف کی ٹکور ضرور کرنی پڑتی ہے۔ دہلی بیلی سونگ آئی ہیٹ یو آئٹم سونگ کی ریس میں دوڑنے والے سارے ایکٹرز کافی تیز ہیں۔عامر خان ہوں یا کیریکٹر ڈھیلا کرتے سلمان خان سب ہی ڈانس میں ایکسپرٹ ہیں اب تک تو مقابلہ آسان تھا مگر جب سے کنگ خان نے راون کے آئٹم سونگ چھمک چھلو میں پرفارم کیاتب تو ریس جیتنا بیحدمشکل ہوگیااور ایسے میں نئے آنے والوں کے لئے یہ ٹاسک کچھ ناممکن بھی لگا۔ بے چارے علی ظفر کو ہی دیکھ لیجئے جو گلوکاری کے بعد اداکاری میں توبالی ووڈ میں جھنڈے گاڑ گئے ، مگر اب ان پر ایک مشکل آن پڑی ہیفلم چشم بددورمیں ان کو ملاہے آئٹم سونگ۔جس میں ان کو کرنا ہے خوب دھڑم دھڑام یعنی وہ سارے لٹکے جھٹکے کرنے ہیںجو ایک آئٹم بوائے کی ڈیمانڈپر پورے اترتے ہوں۔ اب علی ظفر ہیں اورڈانس ہے۔ بے چارے ڈبل مشقت میں پڑ گئے دن میں ڈانس پریکٹس اور رات میںبرف سے سکائی کرتے ہیں آخر ہڈیاں پسلیاں جو آدھی ہوجاتی ہیں۔ اب علی ظفر کو اندازہ ہواکہ گانے گاناکتنا آسان اور اس پر پرفارم کرناکتنا مشکل ہے۔