علی موسی اور مخدوم شہاب سمیت کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست

Makhdoom Shahab Ali Musa

Makhdoom Shahab Ali Musa

اسلام آباد(جیوڈیسک)اے این ایف نے ایفڈرین کوٹہ کیس میں علی موسی گیلانی ،مخدوم شہاب الدین اور خوشنود لاشاری سمیت چودہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اے این ایف کی جانب سے جن ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے ان میں افتخار احمد خان بابر،طاہر الودود، عنصر فاروق، رضوان احمد خان اور اسد حفیظ شامل ہیں۔ شیخ انصار احمد ،عبدالستار سہرانی، توقیر علی خان، سید انجم حسین شاہ، ظفر عباس لک، علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین، رشید جمعہ اور خوشنود لاشاری شامل ہیں۔ اے این ایف نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ان افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کرے۔