عمران اور نواز شریف امریکا کے حامی ہیں،امریکی سفیر

Cameron Munte

Cameron Munte

کراچی : (جیو ڈیسک) امریکی سفیر کیمرون منٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے بات ختم نہیں ہوتی ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف مکمل طور پر امریکا کے حامی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں میں کہا کہ ان کی ملاقاتیں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ہوئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ وہ امریکا کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے رسد کے زمینی راستے کی بحالی کے باوجود، بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی انہیں ابھی اقتصادی تعاون اور پاکستان میں موجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ان کا اصرار تھا کہ پاکستان کو حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے مسئلے کا نہیں۔

کراچی میںغیر ملکی خبر راساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ انہیں پاکستان کے اندر موجود دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے تعاون بہتر بنانے کے لیے افغان دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا پڑے گا تاکہ افغان جنگ میں تعاون میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا ہم نیٹو رسد کی اہمیت کو کم یا زیادہ نہیں کرنا چاہتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان نے نیٹو رسد کی بحالی کے لیے اخراجات طلب کیے تھے تو امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ وہ نیٹو کی بحالی کے لیے مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔ جب امریکی سفیر سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ نے سلالہ حملے پر معافی مانگی ہے، تو انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کنلٹن کے الفاظ خود بتاتے ہیں۔