اسلام آباد: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان زکواة کے پیسوں سے سٹہ کھیل رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فلاحی مقاصد کیلئے اکٹھی کی گئی بارہ کروڑ روپئے کی رقم سے مسقط میں سرمایہ کاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان رقم کی منتقلی کی شفافیت کے بارے میں جواب دیں ۔
مسلم لیگ نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیئے صدقات اور زکواة کے نام پر حاصل کیئے گئیے کروڑوں روپے عمران خان نے بیرون ملک رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر لگا دیئے اسلام آباد میں مسلم لیگ کے راہنما خواجہ اصف نے پرویز رشید اور مشاہد اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کے پیسوں سے بیرون ملک سٹہ کھیلا گیا اور صدقات کے 12کروڑ روپے کی مسقط میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی انہوں نے کہا کہ ڈبل شاہ کے کاروبار میں شفافیت تھی مگر اس کاروبار میں منی لانڈرنگ کی گئی۔
عمران خان بتائین کہ یہ پیسہ بیرون ملک کیسے گیا خواجہ آصف نے کہا کہ بتایا جائے کہ لوگوں کے فطرانے کے پیسے کس طرع کاروبار میں لگائے گئے ان کا کہنا تھا کہ بیرونی کمپنیوں کے ذریعے اس رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ضرورت پڑی تو ن لیگ اس معاملے کو عدالت میں لے کر جائے گئی ۔