شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز میں گھپلوں اور ہیرا پھیری کے الزمات کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کوشوکت خانم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کے مطابق خواجہ آصف کو معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور شوکت خانم میوریل ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر دس ارب روہے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شوکت خانم کی عطیات اکٹھے کرنے کی مہم اور اینڈومنٹ فنڈزمیں مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا جو بلا جواز ہے۔ شفقت محمود نیکہا کہ تحریک انصاف کی قیادت تمام تر الزامات کو پہلے ہی بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر چکی ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ وہ اس بارے میں ثبوت بھی پیش کرینگے۔