اسلام ّباد : (جیو ڈیسک)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مختلف حیلے بہانوں کی آڑ میں پارلیمنٹ کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔بے نظیربھٹو کے انسٹھویں یوم پیدائش کیموقع پرصدر زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ پارلیمنٹ اورآئین کی بالادستی کوکس طرح یقینی بنا نا ہے۔ عوام مذہب یاکسی اورنام کے تحت عسکریت پسندوں اورانتہاپسندوں کواپنے مذموم عزائم پورا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹو نے عوام کے حقوق کی پاسداری کیلئے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک برسرپیکاررہنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بالادستی کیلئے پیش پیش رہیں۔ انھوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ بے نظیربھٹو شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خون کے عطیات دیں۔