اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 روپے کا بینک نوٹ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک، ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں سے 31 دسمبر، 2011 تک تبدیل کرالیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے مفاد کے لئے 5 روپے کے بینک نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ہونے اور ان کی تبدیلی سے متعلق انگریزی اور اردو زبانوں میں پوسٹرز ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں کو فراہم کردیئے ہیں اور ان پوسٹرز کو فیلڈ دفاتر اور شاخوں نیز عوامی مقامات پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ 5 روپے کے بینک نوٹ کی قانونی حیثیت یکم جنوری 2012 سے ختم ہوجائے گی اور اس تاریخ سے اسے تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔