پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے منصوبے نہ لگانا مجر مانہ غفلت تھی اور اس کے مرتکب افراد کو قوم معاف نہیں کرے گی ۔ پاکپتن میں 2.82میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چار ماہ کے بعد انتخابات آ رہے ہیں عوام ووٹ کی پر چی کے ذریعے لٹیروں ،ڈاکوں کو دوبارہ حکمرانی کا موقع نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کی تمام قصے کہانیاں اسلام آباد سے شروع ہو کر وہیں پر ختم ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صدر زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں ورنہ عوام ان کے منہ سے پیسہ واپس نکال لیں گے۔