کراچی: ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس مقصد کے تحت ٹائون انتظامیہ تمام صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ٹائون انتظامیہ نے محدود وسائل کے باوجود کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بناکر ہم بہترین معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں اس سلسلے میں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یوسی 02 قیوم آباد میں نالے کی صفائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پران کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر گل شیر میرانی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹا ئو ن انتظامیہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ کورنگی ٹائون میں تمام علاقوں خصوصاًنشیبی علاقوں کا سروے کیا جائے اور اُن علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیکر اسے فوری طور پر درست کیا جائے اور ٹائون میں واقع تمام نالوں کی صفائی کیلئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائے جائے اورساتھ ہی نالوں سے نکلنے والے کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگایاجائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔