کراچی : (جیو ڈیسک) عوامی تحریک کے تحت جلسہ لیاری کے گبول پارک میں ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔لیاری کے علاقے میں قائم گبول پارک میں عوامی تحریک کی جانب سے چار بجے جلسے کا اعلان کیا گیا ہے،جلسہ کے لئے گبول پارک میں کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا کے لئے اسٹیج الگ بنایا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں پارٹی کے جھنڈے بھی لگائے گئے ہیں۔عوامی تحریک کے رہ نما ایاز لطیف پلیجو نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف نے کہا کہ جلسہ کو سبوتاژ کرنے کے لئے دیگر شہروں سے انے والے قافلوں کو روکا جارہا ہے اور وہ خود بسوں سے سفر کرکے مشکل سے جلسہ گاہ پہنچے۔۔ایاز لطیف پلیجو نے بتایا کہ آج وہ ریلی نہیں صرف جلسہ کریں گے تاہم حکومت سندھ نے عوامی تحریک کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔