عوامی تعاون کے زریعے ہی علاقائی ترقی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ گڈ گورنس کو بھی یقینی بنا یا جاسکتا ہے, نشاط ضیاء قادری
Posted on November 4, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) پیمان المنائی ٹرسٹ کے فد کی دسٹرکٹ کوارڈینٹرفیروزہ عظمت کی قیادت میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور چیف آفیسرشاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی سے ملاقات عید الاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اورصفائی و ستھرائی صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے مثالی اقدامات پر شاہ فیصل ٹاؤن کو شہر کراچی کے 18ٹاؤنز میں نمایاں ٹاؤن کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی پیمان المنائی ٹرسٹ کے فد میں شہناز اختر ،سید منصور علی اور طارق جلبانی شامل تھے۔
اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر شاہ فیصل ٹاؤن اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے ۔پیمان المنائی ٹرسٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ فلاحی و سماجی ادارے اور عوام کے تعاون سے ہی علاقائی ترقی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور گڈ گورنس کو بھی یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے وفد کو بتا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اوراُن کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہیں نشاط ضیاء قادری نے وفد کو یقینی دلایا کہ شاہ فیصل ٹاؤٔن کے عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام اور بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل معاونت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشا اللہ عوام اور اداروں کے باہمی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن کو شہر
کا مثالی ٹاؤن بنا ئیں گے۔
اس موقع پر پیمان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے شاہ فیصل ٹاؤن کے مختلف علاقوں موریہ خان گوٹھ ،گرین ٹائون اور گولڈن میں عوام کو درپیش مسائل آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے وفد کو یقین دلا یا کہ تمام مسائل کا حل یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلایا جائے گا چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے پیمان المنائی ٹرسٹ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ فیصل ٹاؤن میں علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل کو بتدریج ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ عید الاضحی پر مثالی کا کردگی کا سہرا جہاں شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران وملازمین کو جاتا ہے وہیں شاہ فیصل ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کے لئے بھی اعزاز کا باعث ہے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ عوام کے تعاون سے شاہ فیصل ٹاؤن کو مثالی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔