عوامی حلقوں نے حکمرانوں کی طرف سے بجلی کی بڑھائی گئی قیمتوں کو مسترد کر دیا
Posted on May 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : عوامی حلقوں نے حکمرانوں کی طرف سے بجلی کی بڑھائی گئی قیمتوں کو مسترد کر دیا ہے ، اور فوری طور پر واپسی کا مطالبہ بھی کیا ، عوامی ، کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلی کی مہنگائی نے زندگی عذاب بنائی ہوئی ہے ، کبھی پٹرول کبھی گیس اور کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبایا ہوا ہے ، بجلی کی قیمتوں میں ہر ہفتے کی زیادتی سے مہنگائی کی شرح میں کئی سو گنا زیادہ ہو رہا ہے ، عام آدمی تو اب یہ سوچ رہا ہے کہ بجلی کے میٹر ہی کٹوا دیں اور بجلی کے بغیر ہی گزارا کریں ، عوامی حلقوں نے یہاں تک بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں اسی طرح اضافہ کیا جاتا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ہر ایک فرد بجلی کے میٹر کٹوانے کو ترجیح دے گا اور عوام بغیر بجلی کے زندگی گزارنے کو ترجیح دیں گے ، بجلی کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے تا کہ عوام کچھ تو سکھ کا سانس لے سکیں ، ورنہ فیصلہ کن احتجاج کیا جائے گا جو کہ حکمرانوں کے جانے تک جاری رہے گا ۔