عید الفطرکے تینوں ایام میں عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔ معین عامر پیر زادہ
Posted on August 19, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا ہے کہ عید الفطرکے تینوں ایام میں عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے بلدیاتی ادراے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں عید گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر حوالے سے بلدیہ شرقی کورنگی زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر بلدیہ شرقی کورنگی زون کے فوکل پرسن طارق مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے عید الفطر کے تینوں دن عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عید گاہوں اور نماز عید کے اجتماع گاہوں سمیت مساجد و امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے علماء اکرام اور منتظمین سے ملاقات اور اُن سے نماز عید کی اجتماعات کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر علماء اکرام اور منتظمین نے حق پرست عوامی نمائندوں اور ذمہ دران کی نگرانی میں علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات کو سراہتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندوں کی عوامی خدمت کے حوالے سے کردار کی تعریف کی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیںاور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انکی مشکلات و تکالیف میں کام کر کے اطمینان محسوس کرتے ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں